ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق وقار یونس کی تحقیقاتی رپورٹ کا لیک ہونا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناکامی ہے ٗریاض حسین پیرزادہ
کرکٹ میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے، وزیر اعظم اس بات کا نوٹس لیں ٗوقار یونس کی شکایت
جمعرات 31 مارچ 2016 22:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی تحقیقاتی رپورٹ کا لیک ہونا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناکامی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور اس حوالے سے بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وقار یونس نے وفاقی وزیر سے ورلڈ کپ سے متعلق بنائی گئی اپنی رپورٹ لیک ہونے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ کرکٹ میں پارلیمنٹ سے زیادہ سیاست ہے، وزیر اعظم اس بات کا نوٹس لیں۔(جاری ہے)
وقاریونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وقار یونس صرف ٹیم کے ہیڈ کوچ نہیں بلکہ ہمارے قومی ہیرو بھی ہیں، ہمیں اپنے قومی ہیرو کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وقار یونس کی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کا لیک ہونا پی سی بی کی ناکامی ہے، رپورٹ کا لیک ہونا پی سی بی کے اندرونی اختلافات کو ثابت کرتا ہے، وقار یونس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کروں گا اور انھیں قومی ٹیم کے کوچ کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا بھی بتاؤں گا۔ وزیراعظم ابھی مصروف ہیں تاہم جلد وقار یونس کو ملاقات کیلئے بلائیں گے کیونکہ وہ خود بھی کرکٹ سے بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔قومی ٹیم میں اختلافات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وقاریونس کا کہنا تھا کہ میری رپورٹ میں کہیں بھی ٹیم میں لڑائیوں اوراختلافات کا ذکر نہیں بلکہ اس میں ان خرابیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.