سندھ کا حال لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، چیف جسٹس پاکستان
سندھ کے معمولی سرکاری ملازم ہرسال لینڈ کروزر تبدیل کرتے ہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی
جمعرات 31 مارچ 2016 22:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سندھ کا حال لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا وہاں کے معمولی سرکاری ملازم ہرسال لینڈ کروزر تبدیل کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ٹھٹھہ میں 1307 ایکڑ اراضی کی جعلی دستاویزات کی تیاری کے مرکزی ملزم ملک شاہد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں ملزم کے وکیل طارق محمود کا کہنا تھا ملزم نے تمام اراضی سرکار کو واپس کردی ہے لیکن ٹرائل مکمل نہیں ہوا جس پر جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دییے کہ آ پ دلائل دے رہے ہیں کہ چور سے مال مل گیا اب چھوڑ کو دیا جائے جب کہ جسٹس سردار طارق کا کہنا تھا کہ کیا حکومتی نقصان پورا ہونے کے بعد جرم ختم ہوجاتا ہے۔
دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس میں کہا کہ سند ھ کے حالات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا وہاں معمولی سرکاری ملازم بھی ہر سال نئی لینڈ کروزر نکلواتا ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طارق صاحب جب بھی جعلی سیل ڈیڈ بنوانے ہوں تو کراچی چلے جائیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.