عالمی بینک کا پاکستان کو100ملین ڈالر قرض دینے کا اعلان
جمعہ 1 اپریل 2016 16:29
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) عالمی بینک نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سو ملین ڈالر کی رقم بطور قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ رقم نوکری کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں میں استعمال ہو گی۔عالمی بینک نے رقم بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کے تحت دینے کااعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
عالمی بینک نے کہا کہ منصوبوں کے تحت کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور خواتین کیلئے نوکری کے مواقع پیدا ہونگے، فیکٹری ایکٹ جیسے قوانین میں تبدیلی کے ذریعے خواتین کو بلا تعصب روزگار کے مواقع دیئے جائیں گے اور خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ اور ڈے کیئر کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
منصوبوں سے نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے آسانی بھی پیدا کی جائے گی۔اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی افرادی قوت میں ہر سال دس لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے، نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ منصوبے کے تحت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.