انسان ہفتے میں9بار خوشی،6بار”خوف“کا اظہار کرتا ہے،جدید تحقیق

جمعہ 1 اپریل 2016 16:37

انسان ہفتے میں9بار خوشی،6بار”خوف“کا اظہار کرتا ہے،جدید تحقیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ ورلڈ سیائیکالوجی کلینک کی طرف سے فروری 2016ء میں2ہزار افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک نارمل انسان ہفتے میں 9بار خوشی کا اظہار کرتا ہے جبکہ صرف 6بار خوف کی کیفیت کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق انسان ایک سال کے اندر ناراضگی کا260بار،غصے یا نفرت کا157بار اظہار کرتا ہے۔ 58فیصد افراد کا ماننا ہے کہ خوشی کے جذبے کا اظہار کرنے میں محبت کے جذبے کا ہاتھ سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد صاف ستھرا آسمان اور چمکتا سورج 57فیصد افراد کو خوشی فراہم کرتا ہے۔ 51فیصد افراد کے مطابق مالی پریشانیوں کا خوف،24 فیصد کے مطابق اکیلے پن کا خوف انتہائی خطرناک نتائج ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :