ڈرائیورز کی پیشہ وارانہ تربیت بے روزگار نوجوانوں کیلئے ترقی کی نئی راہ متعین کرے گی ،ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ
جمعہ 1 اپریل 2016 18:49
لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ڈرائیورز کی پیشہ وارانہ تربیت بے روزگار نوجوانوں کے لیے ترقی کی نئی راہ متعین کرے گی جس سے نہ صرف پاکستان کی ساکھ بہتر ہو گی بلکہ ملک میں مثبت تبدیلی بھی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیورز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور میں 110 ڈرائیورز کی ڈرائیونگ ٹر یننگ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس ٹر یننگ کو موٹروے پولیس نے ٹیوٹا کے اشتراک سے پنجاب کے لا ہور اور قصور اضلاع میں اپنے روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کروایا،اس ٹریننگ کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی اور ریجنل مینجر ٹیو ٹا خرم شفیق بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔
ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج موٹروے پولیس کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے جس میں نوجوانوں کوپنجاب کے مختلف اضلاع میں پیشہ وارانہ مہارت پر مشتمل ٹریننگ دی۔ تربیت کے مختلف مر حلوں کے دوران رویوں پر قابو رکھنا ، عربی و انگلش کی بنیا دی مہارت ، کمپیوٹر کی بنیادی ٹریننگ، صفائی و ستھرائی، ڈرل اور ڈسپلن کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈرائیورز نے موٹروے پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی انتہائی مشکل ٹیسٹ کو پاس کرنے کے بعد حاصل کر لیا ہے۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اس موقع پر کہا کہ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کے حوالے سے پہلی سے بارہویں جماعت تک کے لیے روڈ سیفٹی سلیبس تیار کر کے وفاقی تعلیمی اتھارٹیز کو بھیجا گیا ہے اس کے سلیبس میں شامل ہونے سے پاکستانی بچوں کی چھوٹی عمر سے ہی روڈ سیفٹی میں تربیت ہو سکے گی۔اس سے پہلے ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا فاران بیگ نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.