اقلیتی رہنماء کی بلدیاتی اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کیلئے درخواست پر سماعت ،سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت
جمعہ 1 اپریل 2016 20:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے اقلیتی رہنماء کی بلدیاتی اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل رضوان ذکاء گل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اقلیتی نمائندوں کی نامزد گی طریقہ کار اپنایا گیا ہے ،حکومت کی جانب سے نامزد کئے جانیوالے اراکین عوامی احساسات کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔
جمہوری نظام حکومت میں ہر کسی اپنے نمائندے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو اقلیتوں اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کیلئے قانون سازی کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کے معاملے پر عدالت عالیہ پہلے ہی فیصلہ جاری کرچکی ہے۔جس پر فاضل عدالت نے سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.