خلیفہ اول سید نا صدیق اکبر کے یوم وصال،آپ وہ صحابی ہیں جن کو نبی پاک نے خود جنت کی بشارت دی۔جماعت اہلسنت کے راہنماؤں کا خطبہ جمعہ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 21:14
گوجرانوالہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء): خلیفہ اول سید نا صدیق اکبر کے یوم وصال کی مناسبت سے اہلسنت و جماعت کی تمام مساجد میں خطبہ جمعہ کے موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے راہنماؤں علامہ پیر خالد حسن مجددی ، صاحبزدہ پیر محمد داؤد رضوی و دیگر علماء کرام نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکﷺ کی محبت میں سید نا صدیق اکبر نے جو کردار ادا کیا انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔
آپ نے اپنے تمام اثاثہ کو نبی پاکﷺ پر قربان کردیا آپ کی چار پشتوں کو صحابیت ہونے کا شرف حاصل ہے ۔آپ کی صاحبزادی عائشتہ الصدیقہ نبی پاک کے نکاح میں آئی جو اہل ایمان کی اماں جان ہیں ۔دور جہالیت میں بھی سید نا صدیق اکبر نبی پاک کے دوست تھے اورتجارت میں شریک کار تھے۔(جاری ہے)
آپ وہ صحابی ہیں جن کو نبی پاک نے خود جنت کی بشارت دی۔اس سے بڑھ کر اور کیا شان ہوسکتی ہے کہ آپ نبی پاک کے مزار میں موجود ہیں آپ کا تقریباََ دو سالہ دور خلافت پوری دنیا کے حکمرانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے ۔
سید نا صدیق اکبر نے ایک معمولی انسان کی طرح گھریلو اخراجات رکھے بیت المال پر بوجھ نہیں بنے بلکہ وصال سے قبل وصیت کی کہ میں نے جتنی تنخوائیں اور مرعات خلافت کے دور میں لی ہیں میری جائیداد میں سے بیچ کر اتنی رقم بیت المال میں جمع کروئی جائے۔سید نا صدیق اکبر قیامت تک آنے والی سوسائیٹیز کے لئے ایک رہنما اصول کا پیغام رکھتے ہیں۔خصوصاََ حکمرانوں کو چایئے کہ ان کے افکار سے رہنمائی لیکر حکمرانی کے آداب سیکھیں۔مزید اہم خبریں
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.