دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے سامنے پاکستانی قوم نہیں جھکے گی‘ مقررین
راء کے نیٹ ورک کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات پر حکومت کو مصلحت سے بالاتر ہوکر ایران اور ہندوستان سے بات کرنی چاہئے جنرل راحیل شریف اور ملک کی سلامتی کے اداروں کو راکے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے ،واضح مؤقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘طاہر محمود اشرفی نے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمیمولانا ایوب صفدرمولانا عبد الحمید وٹو و دیگر کا خطاب
جمعہ 1 اپریل 2016 22:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے سامنے پاکستانی قوم نہیں جھکے گی،راء کے نیٹ ورک کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات پر حکومت کو مصلحت سے بالاتر ہوکر ایران اور ہندوستان سے بات کرنی چاہئے،سانحہ گلشن اقبال پارک پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں دہشتگردی ،انتہاپسندی کیخلاف منائے جانے والے یوم مذمت کے موقع پر مقررین نے مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے (لاہور)،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی(فیصل آباد)،مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)،مفتی وحید احمد سواتی (کوئٹہ)،مفتی حبیب الرحمن (کراچی)،پروفیسر نجم الدین (ڈیرہ اسماعیل خان )،مولانا محمد امجد(فیصل آباد)،مولانا عبد الحمید صابری(اسلام آباد)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)مولانا شفیع قاسمی(ساہیوال)،مولانا عمر عثمانی(گجرات)، مولانا انوار الحق مجاہد (ملتان)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور )،مفتی عمر فاروق (خانیوال)،سید عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)،مولانا سعد اﷲ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا سمیع اﷲ ربانی (لیہ)،مولانا طارق ندیم (پاکپتن)،مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑ)،مولانا فہیم الحسن فاروقی(شیخوپورہ)مولانا ابوبکر حمزہ(چکوال)،مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور)،مولانا عثمان طارق (جھنگ)،مولانا سعد اﷲ شفیق نے رحیم یارخان میں جمعہ کے اجتماع میں متفقہ قرار کے ذریعے کہا گیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.