کوئلے سے چلنے والے بجلی کے پلانٹس اور زہریلی گیسوں کے اخراج سے ماحولیاتی آلودگی سمیت موذی امراض تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئے
انسانوں سمیت جانوروں میں بھی کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا ہونیکا انکشاف ،رپورٹ
اتوار 3 اپریل 2016 16:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) کوئلے سے چلنے والے بجلی کے پلانٹس اور زہریلی گیسوں کے اخراج سے ماحولیاتی آلودگی سمیت موذی امراض تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئے ہیں۔ انسانوں سمیت جانوروں میں بھی کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے پلانٹس گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافے کا باعث بنتے ہیں‘ پاکستان میں اراضی کے استعمال کی موزوں پالیسی اور اس پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد ضروری ہے تاکہ زرخیز زمین کو کئی طرح کے غلط استعمال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
تبدیلی آب و ہوا کے باعث معیشت کے مختلف شعبوں میں سب سے زیادہ بوجھ زراعت پر پڑ رہا ہے جو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت‘ بالترتیب بارشوں اور انتہائی سردی اور گرمی کی لہروں کے ہاتھوں سب سے زیادہ خطرات سے دو چار ہے ایک رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو درپیش خطرات اس سے جڑے دوسرے شعبوں لائیو سٹاک اور ذرائع معاش پر اپنا اثر دکھاتے ہیں تو تبدیلی آب و ہوا کے اصل متاثرین مثلاً کوئلے کا استعمال ترقی پذیر ملکوں کی جانب سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں شدید تشویش کا باعث بنا ہوا ہے کاربن کا اخراج کرنے پر کسی سمجھوتے کی راہ میں ایک نہ ختم ہونے والا مسئلہ درپیش ہے اس کام میں چین بھارت برازیل اور ایشین فیڈریشن جیسے ملکوں کی شرح افزائش پر سمجھوتہ نہ کرنا پڑے قابل تشویش بات یہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار سستے خام تیل اور افرادی قوت کی تلاش میں ترقی پذیر ملکوں میں جا کر ڈیرے ڈالتے ہیں جہاں ماحولیاتی تحفظ کے قوانین ان پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کرتے یا برائے نام پابندیاں لگاتے ہیں توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کوئلے اور فوسل ایندھن کا استعمال بڑھتا چلا گیا ہے جن کا مقصد سماجی فلاح کو بہتر بنانا نہیں بلکہ کارپوریٹ منافع کو حتی الوسع حد تک بڑھانا مقصود ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.