سرگودھا،ڈی ایچ کیو میں ینگ ڈاکٹرز نے مریض کے رشتہ داروں پر ہلہ بول دیا
ایم این اے کے کزن مریض کی تیمارداری کیلئے گئے تو ینگ ڈاکٹرز سے تلخ کلامی ہوگئی ، ہنگامہ آرائی ہڑتال کے باعث دو مریض جان کی بازی ہار گئے
پیر 4 اپریل 2016 11:44
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میدان جنگ بن گیا ، ینگ ڈاکٹرز اور نون لیگی ایم این اے کے کزن کے درمیان جھگڑے کے بعد مریض ْرل گئے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی میں خاتون سمیت دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے ایم این اے حامد حمید کے کزن رشید ہسپتال میں کسی مریض کی تیمارداری کے لیے پہنچے تو ان کا ینگ ڈاکٹرز سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے رشید کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بات بڑھی تو لیگی کارکن بھی ہسپتال پہنچ گئے اور معمولی جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا۔ لیگی کارکنوں نے مبینہ طور پر ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔ اس دوران ایمرجنسی میں دو مریض محمد مشرف اور خدیجہ بی بی ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او ، ڈی پی او اور مقامی ارکان اسمبلی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.