کوہستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 42افراد جاں بحق ، دورافتادہ تحصیل کندیا کے گاؤں اُتھور باڑی پر آسمانی بجلی آگری ، 19 مکانات منہدم ہونے سے 25 افراد ملبے تلے دب گئے،دو افرادکی لاشیں نکال لی گئیں
پیر 4 اپریل 2016 22:28
کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) کوہستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 42افراد جاں بحق۔ دورافتادہ تحصیل کندیا کے گاؤں اُتھور باڑی پر آسمانی بجلی آگری ،انیس مکانات منہدم ہونے سے پچیس افراد ملبے تلے دب گئے ،دو افرادکی لاشیں نکال لی گئیں پانچ زخمی ہیں۔ضلع بھر میں سینکڑوں مال مویشی ، فصلی اراضیات،سرکاری عمارات ، پلے گراونڈزاور سڑکیں سیلابی ریلے کی نظر ، متعدد مقامات پر شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری ،موسم کی خرابی کے باعث شام گئے تک ہیلی کاپٹرز بھی نہ پہنچ سکے ۔
حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نقصانات کے واقعات کے مطابق سب سے افسوسناک خبر کوہستان کی دورافتادہ تحصیل کندیا سے آئی ہے جہاں اتوار کے روز اتھور باڑی نامی گاوں پر آسمانی بجلی آگری ۔(جاری ہے)
عینی شاہد ین محمداسلم اور ملک غنی کے مطابق گاؤں کے بالائی پہاڑ پر تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی آگری ،جس کے نتیجے میں دور روہہ سیلابی ریلابھاری پتھروں کے ساتھ گاوں اتھور سے ٹکرایااور انیس مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کچے مکانات منہدم ہونے سے خواتین وبچوں کے ساتھ پچیس لوگ ملبے تلے دب گئے۔ ضلع کوہستان کے صدرمقام داسو سے بیالیس کلومیٹر فاصلے پر موجود گاؤں میں مواصلاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث پیر کی صبح سات بجے حکام اور مقامی مکینوں کو حادثے کا علم ہوا ۔ عینی شاہدین محمد اسلم ساکنہ اتھور، ملک محمد غنی ساکنہ الیل کے مطابق جانئی ولدمناف قوم سوئی خیل برادری کے انیس مکانات میں موجود پچیس افراد ملبے تلے دب گئے جن میں دو فراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور تیئس لاپتہ ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں اس دوران سینکڑوں مال مویشی بھی سیلاب کی نظر ہوہوگئے ہیں۔اس طرح دو روز سے کوہستان میں اموات کی تعداد بیالییس ہوگئی ہے اور درجنوں زخمی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ تعداد بتانے سے قاصر ہے جبکہ وقوعہ پذیری کی تصدیق کررہی ہے۔ ڈی پی او کوہستان علی رحمت کے مطابق مقامی لوگوں کے ساتھ پولیس پیدل موقعے کی طرف روانہ کردی گئی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد پچیس سے پنتیس تک ہوسکتی ہیں جبکہ ڈی سی کوہستان فضل خالق پشاور میٹنگ سے واپسی پر بشام سے آگے شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث پیدل موقع کی طرف رواں دواں ہے ۔ ٹیلی فون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرز کے بغیر ریسکیو ممکن نہیں ، پی ڈی ایم سے ہیلی کاپٹرز طلب کئے ہیں ۔جلد ہی ہیلی کاپٹرز ریلیف آپریشن میں حصہ لیں گے ۔اے سی داسو محمد عابد کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹرز شام گئے تک نہ پہنچ سکے۔ واقعے پیش آئے دوسرا دن ہے اب تک یہ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں ، کمیلہ مسجد میں علماء نے اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع کی طرف جاکر امدادی کاموں میں حصہ لیں ۔علاوہ ازیں کوہستان کے متعدد علاقوں بنکڈ، رانولیا، دوبیر، جیجال ، پٹن ، کیال ، زیدکھاڑ ، سیو ، کندیا ، شناکی ، جالکوٹ ، پالس ، کولئی اور بٹیڑہ میں رہائشی مکانات ،فصلی اراضیات ، مال مویشی ، سرکاری عمارات ، پلے گراونڈزاور سڑکیں سیلابے موجوں کی نظر ہوگئی ہیں ۔ مجموعی طورپر کوہستان میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گری جس میں پالس ، کیال اور اتھور باڑی کے علاقے شامل ہیں جس میں کئی افراد موت کے منہ میں گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.