پاکستانی سیاستدانوں ، تاجروں ، بیوروکریٹس کی بیرون ملک کمپنیوں کی ملکیت بارے رپورٹ چشم کشا ہے، نیب کو اس سارے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کابیان
پیر 4 اپریل 2016 22:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان کے کئی سیاستدانوں ، تاجروں ، بیوروکریٹس اور ججز کی بیرون ملک کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے جو رپورٹ شائع ہوئی ہے وہ چشم کشا ہے ۔ موجودہ اور سابق حکمرانوں کی کثیر تعداد اس میں شامل ہے ۔ نیب کو اس سارے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے ۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپشن اس ملک کے مسائل کی بنیادی جڑ ہے ۔سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ملک کے وسائل اور خزانے کو بری طرح لوٹاہے اور بیرون ملک غیر قانونی طور پر پیسہ لے گئے ہیں جہاں بنک بیلنس کے علاوہ انتہائی مہنگے علاقوں میں پراپرٹیاں بنائی ہیں اور کئی کئی آف شور کمپنیوں کے مالک بن گئے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ قانونی طور پر جرم ہے جن لوگوں نے بیرون ملک جائیدادیں اور کمپنیاں بنائی ہیں ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے کہ انہوں نے یہ پیسہ کہاں سے حاصل کیاہے ۔
حسین نواز اور حسن نواز ان کمپنیوں کے مالک ہیں ۔نیب کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ انہوں نے کمپنیاں بنانے کے لیے سرمایہ کیسے اور کہاں سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کے حکمران بیرون ملک اپنے اثاثے بنائیں گے تو پاکستان میں سرمایہ کاری کون کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے خاندان سے متعلق آف شور کمپنیوں کی وضاحت کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.