لاہور چیمبر کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش 08 اپریل سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی ‘10اپریل تک جاری رہے گی

منگل 5 اپریل 2016 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) لاہور چیمبر کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش 08 اپریل سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی نمائش10 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے تمام شعبے نمائش میں حصہ لے رہے ہیں ‘ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد۔ سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ نمائش بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کاری کو بھی راغب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :