اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے صحت مند بیج ہی بنیادی ضرورت ہے، چودھری کلیم نثار
منگل 5 اپریل 2016 15:07
بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) اچھی پیداروار حاصل کرنے کیلئے صحتمند بیج ہی بنیادی ضرورت ہے ۔فصلات کی فی ایکڑ پیداروار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کی منظور کردہ اقسام اور زرعی ٹیکنالوجی پر عمل کیا جائے اور بیماریوں سے پاک جو بیج زمینداران کو محکمہ زراعت (توسیع) نے مہیا کیا ہے ۔اس سے دوسرے زمیندار بھی استفادہ کریں ۔
اور زراعت کے متعلقہ ہر کام میں محکمہ زراعت سے ضرور مشورہ حاصل کریں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار چوہدری کلیم نثار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) بورے والہ نے چک نمبر 511/EB بورے والہ میں اظہرحسین چوہان کے ڈیرہ پر نمائشی پلاٹ بسلسلہ بیماریوں سے پاک گندم کے بیج کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت یوم کاشتکاران کی تقریب میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاران حضرات محکمہ زراعت (توسیع) کے ساتھ مسلسل رابطہ کرکے اپنے زرعی مسائل کا حل معلوم کر سکتے ہیں۔اس موقع پر افتخار حسین چوہان چیئرمین یونین کونسل 36 اور محکمہ زراعت (توسیع) کے زراعت آفیسران رانا طارق حسین ،میاں آصف عزیز ،چوہدری نواز احمد ،طاہر شہزاد رفیق ،راشد حسین اور محمد اکرم کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.