تجاوزات مافیا اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی،51 افراد جیل منتقل
منگل 5 اپریل 2016 22:51
پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی اور سہیل عزیز نے فقیر آباد، دلہ زاک روڈ، پشتخرہ اور باڑہ گیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات اور گران فروشی پر 51افراد کو جیل منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبدالنبی نے فقیر آباد اور دلہ زاک روڈ پر ناجائز تجاوزات اور گران فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔
اس موقع پر تمام نانبائیوں اور دودھ فروشوں کے وزن اور مقدار کو چیک کیا گیا۔متعدد نانبائیوں کی روٹیوں کا وزن سرکاری مقرروزن سے کم تھا جبکہ اکثر دودھ فروشوں کے دودھ ناپنے کے آلات میں فرق تھا۔ اور ان کی مقدار کم تھی۔ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے برہمی کا اظہار کیا اور کم وزن اور مقدار والے دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
انھوں نے آپریشن میں 40 گران فروشوں اور تجاوزات مافیا کو جیل منتقل کر دیا۔
جبکہ ایک دوسری کاروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے پشتخرہ اور باڑہ گیٹ تا رنگ روڈ گران فروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو جیل منتقل کر دیا۔ ان افراد میں تجاوزات مافیا ، نانبائی ، دودھ فروش، جنرل سٹور شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.