عالمی سطح پر پھانسیوں میں خطرناک اضافہ،لاہور میں قتل کے مزید 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
بدھ 6 اپریل 2016 11:40
لاہور/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء ) کوٹ لکھپت جیل میں 2 سگے بھائیوں سمیت قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔ اسلام آباد کے رہائشی سگے بھائیوں عمران اور لقمان نے 1996 میں وفاقی دارالحکومت میں معمولی تنازع پر علی نامی شہری کو قتل کردیا تھا، مقامی عدالت نے دونوں مجرم بھائیوں کو 1997 میں سزائے موت سنائی تھی۔
سزائے موت پانے والے تیسرے مجرم راحیل نے 1994 میں سرگودھا میں ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک فورسز اور سرکاری اداروں کے افسران کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سمیت 400 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.