انڈین پریمیئر لیگ کا نویں ایڈیشن شروع ہونے میں 2 دن باقی، رنگا رنگ افتتاحی تقریب پرسوں وینکھڈے سٹیڈیم میں منعقد ہو گی،تیاریاں عروج پر، بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور جیکولین فرنیڈس پرفارم کریں گے، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دینگی، ممبئی انڈینز اعزاز کا دفاع کریگی، پہلا میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے درمیان کھیلا جائیگا
بدھ 6 اپریل 2016 12:19
دہلی۔ 06 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا نواں ایڈیشن 9 اپریل سے شروع ہوگا جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈینز ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نائن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعہ کو وینکھڈے سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور جیکولین فرنیڈس پرفارم کریں گے۔
آئی پی ایل نائن کا باضابطہ طور پر آغاز 9 اپریل سے ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کے آمنے سامنے ہونے سے قبل آٹھ اپریل کو رنگارنگ افتتاحی تقریب ہو گی جس میں کترینہ کیف، رنویر سنگھ، جیکولین فرنیڈس، یویو ہنی سنگھ اور انگلش پاپ بینڈ ٹی بی سی جلوے دکھائیں گے۔(جاری ہے)
اسکے علاوہ تقریب میں 200 سے زائد ڈانسرز، اداکار اور لوک فنکار بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.