سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پرامن انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا، سید سلطان شاہ
بدھ 6 اپریل 2016 12:20
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز پرامن انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا‘ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہونی چاہئے‘ ٹی 20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کا سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ خوش آئند ہے اس سیریز میں 4 نوجوان باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں۔
بدھ کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جنہوں نے تینوں ٹی 20 میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سری لنکا کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں چار باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے جن کھلاڑیوں نے ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں فصیح اللہ‘ ریاست‘ محسن خان اور محمد راشد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی وہی ٹیم برقرار رہے گی جنہوں نے ٹی 20 میں کلین سوئپ کیا ہے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 کے پرامن انعقاد سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر جائے گا اور اس سے دیگر بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان کے دورہ پر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں وزارت داخلہ ‘ آئی جی پنجاب اور دیگر سیکورٹی اداروں کا بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔ اسی طرح حساس اداروں نے بھی سیکورٹی کا بھرپور خیال رکھا ۔ اس سیریز کے پرامن انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہونی چاہئے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ (آج) جمعرات اور دوسرا (کل) جمعہ کو گجرانوالہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچوں میں بھی قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.