حکومت ’پانامہ لیکس‘ا سکینڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے ، مولانا محمد اسعد زکریا قاسمی
بدھ 6 اپریل 2016 16:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا محمد اسعد زکریا قاسمی نے کہا ہے کہ حکومت وقت ”پاناما لیکس“ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے ،ملوث افراد کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کرے اور ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دے ۔ انہوں نے صوبائی دفترفیڈرل بی ایریامیں علماء سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن غیر مو‘ثر ہوگا۔
حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکینڈل میں ملوث افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی خاندان یا قبیلہ سے ہو سخت ایکشن لے اور ملکی قوانین کے مطابق سزائیں دی جائیں اور کسی قسم کی اقرباء پروری کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور ملوث افراد کی ساری دولت غریب عوام کی فلاح وبہبودپر خرچ کی جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آئس لینڈ کے وزیراعظم کا استعفیٰ لائق تحسین ہے ،حالانکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے ہوناتویہ چاہیئے تھاکہ پاکستان کے حکمران انکشافات کے فوراً بعد مستعفی ہوکر عدالتوں کا سامناکرتے مگر انہوں نے کمیشن بناکر ایک نئی مہم کا آغاز کیاہے جس میں ظاہر ہے کچھ حاصل ہونے کے بجائے قومی خزانے کو ہی نقصان ہوگا۔
اس موقع پرپاکستان علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا حبیب الرحمن ، جنرل سیکریٹری قاری محمد اعظم فاروقی اور قاری محمدطیب بھی موجودتھے ۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.