حسن ابدال،ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص ہلاک،دوسرازخمی

بدھ 6 اپریل 2016 22:30

حسن ابدال ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،حادثہ ڈمپر ٹرک کا ہائیڈرالک جیک اچانک کھل جانے سے پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈ ی کی جانب سے آنے والا ڈمپر ٹرک نمبر TAC-614ایبٹ آباد موڑ کے قریب پہنچا تو اچانک اس کا ہائیڈرالک جیک خرابی کے باعث کھل گیا جو جی روڈ کے درمیان میں نصب آہنی سائن بورڈ سے ٹکرایا جس سے سائن بور ڈ ٹوٹ کر نیچے سے گزرنے والی سوزوکی وین نمبر TJ-614 پرجاگرا جسے ڈرائیور امتیاز علی ولد فضل داد چلا رہا تھا جبکہ اس کے ہمراہ یوسف ولد محمد خان بھی موجود تھا ۔

بھاری سائن بورڈ کے نیچے دب جانے سے سوزوکی مکمل توڑ پر تباہ ہو گئی اوراس میں موجود دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنکو سخت جدوجہد کے بعد گاڑی سے نکالا گیا اور فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد امتیاز علی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مگر امتیاز علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث جی ٹی روڈ بند ہو جانے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مقامی انتظامیہ اور ہائی وے پولیس افسران اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ٹریفک کو بحال کیا۔

متعلقہ عنوان :