ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ
جمعرات 7 اپریل 2016 14:35
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی ہفتہ وار رپورٹ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ نیویارک کی شرح 109.76 ین فی ڈالر سے مستحکم ہوکر 109.16 ین فی ڈالر پر آگئی۔
(جاری ہے)
ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جو پچھلے روز کی شرح 125.10 ین فی یورو سے کم ہوکر 124.40 ین فی یورو رہی۔
ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو تنزلی کا شکار رہا جو ایک روز قبل کی شرح 1.1398 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.1397 ڈالر فی یورو رہا۔ادھر امریکی فیڈرل ریزرو کے ہفتہ وار اجلاس میں ادارے کی سربراہ جینیٹ ییلن کا کہنا تھا کہ سست عالمی اقتصادی شرح نمو اس بات کی متقاضی ہے کہ قرضوں پر سود کی شرح کو کم رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.