صحت کا عالمی دن،اینٹی بائیٹکس کے خلاف مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ
جمعرات 7 اپریل 2016 15:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) دنیا بھر میں بیماریوں کے علاج کے لئے اینٹی بائیوٹکس ادویات سب سے زیادہ تجویز کی جاتی ہیں تاہم 50 فی صد کیسوں میں درست اینٹی بائیوٹک تجویز نہیں کی جاتیں جس سے بیماری پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں غیر موزوں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے عوام ازخود اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹکس صرف مستند ڈاکٹروں کی تجویز پر ہی استعمال کی جائیں اور استعمال میں اس کی مقدار کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے عالمی یوم صحت کی مناسبت سے بدھ کو کراچی پریس کلب میں منعقد بریفنگ ”اینٹی بائیوٹکس کی مزاحمت: محفوظ کل کے لئے آج ہی عمل درآمد کریں۔(جاری ہے)
“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ کا انعقاد میڈیکل مائیکروبیالوجی اینڈ انفیکشیئس ڈیسیسز سوسائیٹی آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں شعبہ متعدی امراض کی سربراہ ڈاکٹر بشریٰ جمیل نے کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بیکٹریریا کی مزاحمت بڑھتی جا رہی ہے۔ ادویات، کیمیکلز اور انفیکشنز کے علاج یا روک تھام کے لئے تیار کئے گئے دیگر ایجنٹس کے اثر کو بیکٹیریا کم کر دیتا ہے۔ جس سے زیادہ نقصان ہوتا ہے اور وہ انفیکشن کی وجہ سے مر بھی سکتا ہے۔ ایس آئی یوٹی میں متعدی امراض کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سنیل دو ڈانی نے کہا کہ اینٹی بائیٹکس ہمیں اینٹی بائیوٹکس کے احتیاط سے استعمال کو یقینی بنانا ہے کیوں کہ اینٹی بائیٹکس کا استعمال دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹکس سے مزاحمت کے لئے سب سے زیادہ اہم عنصر ہے۔ اینٹی بائیٹکس دوا کی ایک ایسی قسم ہے جو صرفبیکٹیریا کو مارتی ہے یا اس کی افزائش کو روکتی ہے۔ اینٹی بائیٹکس کا وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ انڈس اسپتال اینٹی میں متعدی امراض کی سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ثمرین سر فراز نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کے غیر موزوں یا زیادہ استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے جسے روکنے اور اس سلسلے میں آگاہی پھیلانے میں ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹس اور پیرا میڈیکس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.