پنجابی کے معروف نقاد و دانشورڈاکٹر شہباز ملک کی ”پنجابی کتابیات“ شائع ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اپریل 2016 19:11

پنجابی کے معروف نقاد و دانشورڈاکٹر شہباز ملک کی ”پنجابی کتابیات“ ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07اپریل۔2016ء):پنجابی زبان کے معروف نقادو دانشور اور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر شہباز ملک کی پینتیسویں کتاب ”پنجابی کتابیات“ کی دوسری جلد شائع ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈاکٹر شہباز ملک نے گزشتہ روز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ”پنجابی کتابیات“ کو پنجابی زبان و ادب کے فروغ میں اہم اضافہ قرار دیا۔