متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما پیپر لیکس پر بحث کے لئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی
حکومت سرمایہ باہر بھیجنے والے تمام افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرے ٗ تحریک التوا
جمعرات 7 اپریل 2016 19:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما پیپر لیکس پر بحث کے لئے سینٹ میں تحریک التواء جمع کروادی۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر شہدی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیاکہ پاناما پیپرز لیکس سے نا صرف وزیراعظم نواز شریف کا خاندان بلکہ 200 سے زائد معروف پاکستانی بے نقاب ہوئے ہیں جنہوں نے ٹیکس سے بچنے کے لئے سرمایہ بیرون ملک بھیجا، ان میں سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔
تحریک التوا میں کہا گیا کہ حکومت سرمایہ باہر بھیجنے والے تمام افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرے،معاشرے سے ایسی برائیوں کے خاتمہ کے لئے اقدامات کی رپورٹ لائی جائے اور یہ معاملہ ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کر دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.