شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ کی ملاقات ٗ حکومت ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
جمعرات 7 اپریل 2016 19:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں اسمبلی میں پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 3 آپشنز پر غور کیا گیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں بات کی جائے جس کے بعد پی ٹی آئی نے پی پی سے رابطہ کرکے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی بات کی تھی جس کے بعد جمعرات کوشاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ نے ملاقات کی اور پاناما لیکس کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پاناما لیکس کے معاملہ پر بھرپور طریقہ سے احتجاج کریں گے۔ پاناما لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سب سے پہلے قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا جس کے بعد سپریم کورٹ دوسرے اور تیسرے آپشن کے طور پر عوام کی عدالت موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.