الیکٹرانک آئی فارم ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا
تاجروں کو امپورٹ سے متعلقہ معاملات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی
جمعرات 7 اپریل 2016 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) الیکٹرانک آئی فارم ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا کیونکہ اس سے تاجروں کو امپورٹ سے متعلقہ معاملات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے لاہور چیمبر میں منعقدہ سیمینار سے خڑاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر فضل محمودء لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید۔
ایڈشنل ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن عبدالحئی شیخ۔ کلکٹر کسٹمز ذوالفقار یونس اور لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر آفتاب احمد وہرہ نے اس موقع پر خڑاب کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن نوید میمن ۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سید مختار علی۔ میاں زاہد جاوید۔ نجم الحسن۔ سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین خواجہ خاور رشید۔(جاری ہے)
حاجی اکرم۔
فہیم الرحمن۔ ذیشان خلیل اور صدیق الریحان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک فضل محمود نے کہا کہ الیکٹرانک آئی فارم تاجروں کو بہترین سہولت مہیا کرے گا جو ملک کی معاشی ترقی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تاجروں کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ کہیں بھی بیٹھ کر اپنے تجارتی امور سرانجام دے سکیں گے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد نجی شعبے کے نمائندوں کو الیکٹرانک آئی فارم کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر کوئی بھی کاروبار ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات بڑی خوشی کی بات ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن اس سلسلے میں بہترین گرانقدر کردار ادا کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.