شام میں کردوں کی خود مختار ریاست قابل عمل ہے‘سابق امریکی سفیر
جمعہ 8 اپریل 2016 12:07
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) شام میں امریکہ کے سابق سفیر رابرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ مملکت شام میں کرد قوم کا داخلی خود مختاری کا مطالبہ قابل عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے شام کے بحران کے حوالے سے آئندہ مذاکراتی دور میں بشارالاسد کے سیاسی انجام کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما شام کے بحران کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے جبکہ ایران شام میں کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔
رابرٹ فورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا شام میں اپنی فوج برقرار رکھنے پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران مسئلے کے حل کے لیے لچک دکھانے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی منظوری کے بغیر روس بھی بشارالاسد پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا۔ شام کے حوالے سے امریکی پالیسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رابرٹ فورڈ کا کہنا تھا کہ دمشق سے متعلق وائٹ ہاوٴس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.