مالنگا کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس آئی پی ایل میں شرکت مشکوک
جمعہ 8 اپریل 2016 16:07
ممبئی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) سٹار سری لنکن اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کی فٹنس مسائل کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن میں شرکت غیریقینی صورت حال کا شکار ہے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم 9 اپریل کو سپرجائنٹس کے خلاف ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کرے گی۔
(جاری ہے)
ممبئی انڈینز کے کوچ رکی پونٹنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مالنگا ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے تاہم ٹیم نے ابتدائی پانچ میچز تک ان کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مالنگا ابتدائی چند میچز کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے تاہم اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اگر وہ دستیاب نہ ہو سکے تو ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی اور جنوبی افریقہ کے مرچنٹ ڈی لانگ کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مالنگا کو آئی پی ایل کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.