"ٹیکسپو2016 " نمائش کے کامیاب ترین انعقادسے ملکی برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،یو بی جی
ناعاقبت اندیشوں کی تنقید کے باوجود ملک کے بہتر مفاد میں ایکسپورٹ بڑھانے کے مشن میں بزنس کمیونٹی ایس ایم منیر کے ساتھ ہے،زبیر طفیل ،گلزرفیروز
ہفتہ 9 اپریل 2016 18:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی )کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل ،ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرعبدالرحیم جانو،ڈاکٹر مرزااختیار بیگ اورمہتاب چاؤلہ نے کراچی میں ہونے والی ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمائش"ٹیکسپو2016 "کے کامیاب ترین انعقادسے ملکی برآمدات پر نہ صرف مثبت اثرات مرتب ہونگے بلکہ بیرون ممالک خریدارایک بار پھر پاکستان آنے کو ترجیح دیں گے جسکا تمام تر کریڈٹ ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر،سیکریٹری رابعہ جویری آغا اور ٹڈاپ کے دیگر افسران کے سر ہے۔
یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ ٹڈاپ کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو کامیاب ترین ٹیکسٹائل نمائش کے انعقادپر سانپ کیوں سونگھ گیا،اب تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کیونکہ ٹیکسپو نمائش میں تقریباً60 ملکوں کے400 سے زائدغیر ملکی خریداروں کا کراچی آنا اور ایکسپورٹ کے آرڈرز بک کراناٹی ڈی اے پی یا ایس ایم منیر کی کامیابی نہیں بلکہ یہ موجودہ حکومت اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی معاشی استحکام کیلئے دی گئی بہترین پالیسیوں کا ثمر ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.