کلر و سیم ز دہ ز مین میں ما ش کی کا شت غیر موزو ں ہے،ماہرین

پیر 11 اپریل 2016 14:02

سلانوالی ۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )ز رعی ماہر ین کے مطا بق دا ل ماش کا شمارخریف کی اہم فصلوں میں ہو تا ہے۔ اس میں 20سے 40فیصد پر و ٹین ہو تی ہے جو کہ ا نسا نی غذ ا کا ا ہم جز وہے۔ ماہرین زراعت نے بتایادا ل ما ش در میانے د ر جے کی میرا یا زرخیز ز مین میں کا شت کی جا تی ہے جبکہ کلر ا ٹھی اور سیم ز دہ ز مین میں ما ش کی کا شت غیر موزو ں ہے۔

دا ل ما ش کی کا شت کیلئے ز مین کی تیار ی کر تے ہو ئے حسب ضرورت ہل چلا کر سہو گا د یں۔

(جاری ہے)

با را نی علاقوں میں مون سون با ر شوں سے پہلے ماش کی کاشت کے وقت ا یک دفعہ مٹی پلٹنے و الا ہل اوردو مرتبہ عام ہل چلا کر ز مین کو سہو گا کی مد د سے ہموار کر لینا چا ہیے۔انہوں نے بتایاکہ ما ش کے پودو ں کی تعداد135000سے 170000فی ایکڑ ہو نی چا ہیے۔ پو د و ں کی مطلو بہ تعداد حاصل کر نے کیلئے ز یا د ہ با رش وا لے علاقوں میں8کلو گرا م اور دوسر ے علاقوں میں10کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔دا ل ما ش کی کاشت کا وقت جو لا ئی ہے۔ با را نی علاقوں میں کا شت جو ن کے آخری ہفتہ سے جو لا ئی کے دوسر ے ہفتے تک مکمل کریں ۔البتہ جو لا ئی کا پہلا ہفتہ کا شت کیلئے مو زوں ہے۔