پنجاب بھر میں گندم کی خریداری مہم کیلئے 376 مراکز قائم کر دیئے گئے

پیر 11 اپریل 2016 15:19

فیصل آباد۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )پنجاب بھر میں 20 اپریل سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں376 پرچیز سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں جو اتوار سمیت دیگر تعطیلات کے باوجود ہفتہ کے ساتوں روزصبح 8سے شام 5بجے تک کھلے رہاکریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ تمام خریداری مراکز پر کسانوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ سنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جو خریداری مہم کے دوران ملنے والی کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی اور تدارکی اقدامات یقینی بنائیں گے۔