جنوبی وزیرستان ‘ آپریشن راہ نجات کے باعث عارضی طورپر نقل مکانی کر نیو الے کی واپسی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
تیسرے مرحلے میں7 ہزار 348 خاندان اپنے گھروں کو لوٹیں گے
پیر 11 اپریل 2016 16:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے باعث عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے (ٹی ڈی پیز) کی واپسی کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔متاثرین کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں تحصیل سرواکئی، سرہ روغہ، لدہ، مکین اور تیارزہ سے تعلق رکھنے والے محسود قبیلے کے تقریباً 7 ہزار 348 خاندان اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔
جنوبی وزیرستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر محمد شعیب کے مطابق واپسی کے تیسرے مرحلے میں متاثرہ خاندان خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانگ کے خرگئی کیمپ سے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے، اپنی مرضی سے گھروں کو لوٹنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے ‘ ان کی واپسی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
محمد شعیب نے بتایا کہ پہلے روز سرواکئی تحصیل کے 101 خاندان اپنے گھر پہنچیں گے ‘ دیگر تحصیلوں کے متاثرین بھی مرحلہ وار اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے والے متاثرین کو ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کی مد میں فی خاندان 35 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں ‘ ان خاندانوں میں چھ ماہ کا مفت راشن اور خیمے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔محمد شعیب کے مطابق تیسرے مرحلے میں متاثرین کی واپسی کا عمل 13 مئی تک مکمل کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.