قوم کو متحرک ، بہادر اور ہمہ وقت چوکس رہنے والی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی پر فخر ہے، خواتین کی معاشی با اختیاری کیلئے سرمایہ کاری، غربت کے خاتمے کا براہ راست ذریعہ ہے۔ وزیر مملکت و چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 اپریل 2016 19:28

قوم کو متحرک ، بہادر اور ہمہ وقت چوکس رہنے والی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ..

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اپریل۔2016ء) : پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کا قومی دائرہ اختیار، پاکستان کے اقتصادی مفادات کی خود مختاری اور تحفظ کے نفاذ میں ایک اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کیٹی بندر میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے آن سائٹ منصوبے کے دوران کیا جہاں ان کے ہمراہ وزرات دفاع سے جوائنٹ سیکرٹری جناب شکور نظامانی، اسسٹنٹ چیف ایم اینڈ ای جناب سجاد اور دیگر سینئر حکام پر مشتمل ٹیم بھی موجود تھی۔

ڈی جی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر اور کمانڈر خلیل منیر نے اینڈمنسٹریشن بلاک، ایکاموڈیشن بلاک اور دیگر سہولیات سے متعلق تعمیراتی منصوبے کے بارے آگاہ کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ پی ایم ایس اے کے باعث قومی و بین الاقوامی قوانین کو یقینی بنانے، اقتصادی وسائل کی حفاظت، ماہی گیروں اور جہاز کے عملے کو سمندر میں سفر کرنے کے حوالے سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے پی ایم ایس اے کی سماجی سرگرمیوں کو سراہا جن میں مفت طبی کیمپ، سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اینٹی اسمگلنگ کے فرائض شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جدید سازوسامان اور ادارے کی بہتری سے پی ایم ایس اے کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔ دریں اثناں وزیر مملکت وچیئرپرسن بی آئی ایس ماروی میمن نے الجامعہ صفیہ پلے گراؤنڈکراچی میں بوہرہ ویمن ٹیلنٹ ایکسپو اور فوڈ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاشی با اختیاری کیلئے سرمایہ کاری ،غربت کے خاتمے اور انہیں مالی نظام میں شامل کرنے کا براہ راست ذریعہ ہے۔

بی آئی ایس پی اپنی مستحقین کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی ای۔کامرس کے ذریعے اپنی مستحقین کی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے کا کام کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی ای ۔کامرس کے ذریعے مستحقین کو خود مختار بناتے ہوئے مارکیٹ تک ان کو رسائی فراہم کررہا ہے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ ای۔کامرس کے ذریعے مستحقین کی بنائی ہوئی مصنوعات آن لائن دستیاب ہیں جس کی بدولت ملک کی روایتی مصنوعات کو عالمی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی مستحقین کی بنائی ہوئی دستکاریوں کی مارکیٹ تک رسائی سے ان خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ایک لاکھ مستحق خواتین پہلے ہی وزیر اعظم بلاسود قرضہ سکیم کے تحت اپنے کاروبار کا آغاز کرچکی ہیں۔بی آئی ایس پی نے حال ہی میں اپنی مستحق خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے آہن کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ یہ خواتین اپنے اور اپنے گھرانے کیلئے ایک بہتر زندگی کا انتخا ب کرسکیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کے حوالے سے بوہرہ کمیونٹی سے تعاون کی التماس کی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے تقریب میں لگائے گئے اسٹالز کابھی دورہ کیا اور دستکاریوں اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے شیخ اسحاق، شیخ مصطفی، بی آئی ایس پی حکام اور مستحقین کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔

قوم کو متحرک ، بہادر اور ہمہ وقت چوکس رہنے والی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ..

متعلقہ عنوان :