دلیری اور ایمانداری سے سرشار پولیس کو کبھی خفت اور ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،آئی جی خیبرپختونخوا
کرک پولیس کے اہلکاروں کو دہشت گردی، اغوائیگی، بھتہ خوری قتل ،اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر نقد انعامات ،توصیفی اسناد سے نوازا
پیر 11 اپریل 2016 20:22
(جاری ہے)
ملزم کی سرگرمیاں پولیس کے لیے مسلسل درد سر اور گرفتاری ایک بہت بڑی چیلنج بن چکی تھی۔ ملزم پولیس اہلکاروں اور آفسروں پرمتعدد حملوں میں بھی ملوث تھا۔ ملزم سے ایک راکٹ لانچر، تین ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، تین چار جر، سو سے زائد کارتوس، ایک عدد تیس بور پستول اور کارتوس برآمد کئے گئے تھے۔
ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے عوام نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے کرک پولیس کی حمایت میں جلوس نکال کر کاروائی میں حصہ لینے واے اہلکاروں کو ہار بھی پہنائے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے کہا کہ ضلع کرک میں بہترین پولیسنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جسکا کریڈٹ ضلعی پولیس آفیسر ، ان کی ٹیم اور علاقے کے عوام کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلیری اور ایمانداری سے سرشار پولیس کو کبھی خفت اور ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور یہ بات خوش آئند ہے کہ کرک پولیس میں یہ دونوں خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ عوام کے نبض پر ہاتھ رکھکراچھی پولیسنگ کو آگے بڑھائیں۔ اور کرک کی سرزمین کو جرائم پیشہ افراد کے لیے تنگ کرکے ضلع کو کرائم فری بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ آئی جی پی نے کمانڈو ایکشن میں حصہ لینے والے ضلعی پولیس افسر میاں نصیب جان، ہیڈ کانسٹیبل زاہداصغر، ایل ایچ سی فیض اللہ، ہیڈ کانسٹیبل ایلیٹ فورس طارق اور کانسٹیبل ابراہیم کونقدانعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.