پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت میرے من میں بسی ہے‘اوم پوری
منگل 12 اپریل 2016 11:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء)بالی ووڈ اداکار اوم پوری کی پاکستان سے محبت اور قربت ان کی اکثر و بیشتر باتوں سے جھلکتی ہے اور حال ہی میں انہوں نے کراچی میں نیشنل اسکول آف آرٹس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔معروف ہندوستانی اداکار اوم پوری رواں برس کراچی تشریف لائے تھے اور انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبا سے ورکشاپ میں گفتگو بھی کی، ہر چند کہ وہ اپنی ایک زیرتکمیل فلم کی عکس بندی کی غرض سے کراچی میں موجود تھے، حسن اتفاق ان دنوں یہاں تھیٹر فیسٹیول بھی جاری تھا، تو ان کو بھی ورکشاپ میں طلبا سے مخاطب کرنے کی دعوت خالد احمد صاحب نے دی، جس کو انہوں نے قبول فرمایا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے کریئر کی ایک ابتدائی اور اہم ترین فلم ”سٹی آف جوائے“ کے بھی کچھ مناظر دکھائے، جس کو انہوں نے پھر اپنی گفتگو کا حصہ بھی بنایا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت میرے من میں بسی ہے-مجھے اس موقع پر بھی ان سے مخاطب ہونے کا موقع ملا۔اوم پوری پانچ مرتبہ پاکستان آچکے ہیں اور پہلی بار ”کارا فلم فیسٹیول“ کے سلسلے میں کراچی تشریف لائے تھے، انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پاکستان آئے بغیر بھی گزشتہ کئی برس سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ملتا رہا ہوں۔
دیار غیر میں جب کسی پاکستانی ریستوران کی تعریف سنی، تو کھانا کھانے چلے گئے، دوران سفر ٹیکسی میں بیٹھ گئے، یا کوئی اور ہی ایسا موقع بنا، تو اگر وہ پاکستانی ہیں، تو مجھے مہمان کا درجہ ملتا اور مجھ سے پیسے نہیں لیے جاتے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.