ساگا کپ 2016ء کے پہلے سیمی فائنل میں کرکٹ سنٹر کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی اینڈ ٹی جمخانہ کو شکست ،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
منگل 12 اپریل 2016 12:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ساگا کپ 2016ء کے پہلے سیمی فائنل میں کرکٹ سنٹر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی اینڈ ٹی جمخانہ کو پہلے سیمی فائنل میں دو رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساگا کرکٹ کپ 2016ء لاہور کے ٹاپ آٹھ کلبوں کے درمیان ون ڈے ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل کرکٹ سنٹر کی گراوٴنڈ میں کھیلا گیا۔
کرکٹ سنٹر کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ عمر اکمل 41، شجاع حیدر 36 اور انس محمود 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پی اینڈ ٹی جمخانہ کی طرف سے باوٴلنگ میں محمد عاصم نے 43 رنز دے کر تین وکٹ، قیصر اشرف اور عثمان علی نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔(جاری ہے)
جواب میں پی اینڈ ٹی جمخانہ کی بیٹنگ کئی موقع پر لڑکھڑائی مگر ٹارگٹ کے قریب پہنچ کر بلے باز آخری بال پر تین رنز نہ بنا سکے۔
آخری دو اوورز میں پی اینڈ ٹی جمخانہ کو صرف 12 رنز درکار تھے جبکہ ان کی تین وکٹیں موجود تھیں مگر کامران اکمل کی شاندار کپتانی کی وجہ سے پی اینڈ ٹی جمخانہ جمخانہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف تک نہ پہنچ سکی۔ آخری دو بالوں پر تین رنز نہ بن سکے۔ فاسٹ باوٴلر محمد عطاء نے زبردست باوٴلنگ کرتے ہوئے پی اینڈ ٹی جمخانہ کی چھ وکٹیں اڑائیں۔پی اینڈ ٹی جمخانہ کی طرف سے حسیب الرحمان نے 75 جبکہ خالد بشیر 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرکٹ سنٹر کی طرف سے محمد عطاء نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر سلیم الٰہی تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے امپائر احسن رضا، کامران اکمل، عمر اکمل اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.