99ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،سعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا:شیخ رشید کا دعویٰ
بدھ 13 اپریل 2016 22:25
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ 1999ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،شہبازشریف کوائیرپورٹ پرمنتیں کرکے منایاگیاسعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ٹیک اوور کے بعد جب نواز شریف جیل گئے تو انہوں نے سعودی عرب جانے کے لئے منتیں کیں،جبکہ شہبازشریف کوائیرپورٹ پرپتہ چلاکہ سعودی عرب جارہے ہیں، توانہوں نے جانے سے انکارکردیاپھرائیرپورٹ پران کی منتیں کرکے نوازشریف انہیں ساتھ لیکرگئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جیل میں قیداپنے ساتھیوں شاہدخاقان عباسی اورغوث علی شاہ کوبھی نہیں بتایاتھاکہ وہ کہاں جارہے ہیں ،انہیں نوازشریف کے جانے کے ایک دن بعدمعلوم ہواکہ وہ بیرون ملک جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ مارچ اوراپریل شریف برادران پربھاری گزریں گے۔پانامہ لیکس میں ابھی مزیدانکشافات ہوں گے اور25اپریل سے قبل شریف برادران کے کچھ اورحقائق بھی سامنے آنے والے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.