ہلدی کی کاشت 20 اپریل تک مکمل کر لیں ، ماہرین

جمعرات 14 اپریل 2016 14:14

فیصل آباد۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء )ماہرین زراعت نے پنجاب میں ہلدی کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار 20 اپریل تک ہلدی کی کاشت مکمل کر لیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ہلدی مرطوب و معتدل آب و ہوا میں اچھی پرورش پاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہلدی کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین موزوں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس کھیت میں پہلے برسیم کاشت کی گئی ہو وہاں اگر 2کٹائیوں کے بعد تیسری بار کھیت میں ہل چلا کر برسیم کو مٹی میں دبادیاجائے اور 20 سے25ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے اچھی طرح ہموار کرلیاجائے تووہاں ہلدی کی شاندار فصل پیدا ہو سکتی ہے۔