ایف بی آئی سان برنارڈینو حملہ آور کا آئی فون کو ڈی کوڈ کرنے میں کامیاب
آئی فون کریک کرنے کے لیے ایف بی آئی نے پیشہ ور ہیکرز کی خدمات حاصل کیں‘تیسرے فریق کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی
جمعرات 14 اپریل 2016 15:22
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) امریکی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے امریکا کے شہر سان برنارڈینو میں ہونے والے واقعات کے ایک حملہ آور کا آئی فون کریک کرنے کے لیے پیشہ ور ہیکرز کی خدمات حاصل کیں۔ ان ہیکرز نے فون میں موجود سابقہ سافٹ ویئر کا کم از کم ایک نقص دریافت کیا جس کے ذریعے وہ آئی فون کو ڈی کوڈ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اخبار نے معاملے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیکروں نے مذکورہ نقص جاننے کے بعد ایک ایسا ہارڈویئر تیار کیا جس کے ذریعے ایف بی آئی نے آئی فون میں موجود چار ہندسوں کا ذاتی شناخت کا نمبر کریک کرلیا۔ یہ کارروائی موبائل کے اندر محفوظ ڈیٹا کو مکمل طور پر حذف کرنے کا آپشن استعمال کیے بغیر ہی عمل میں آگئی۔(جاری ہے)
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی کو چار ہندسوں کا پِن کوڈ کریک کرنے میں زیادہ مشکل نہیں پیش آئی تاہم اصل چیلنج یہ تھا کہ ڈیٹا حذف کرنے والے آپشن کو ناکارہ کس طرح کیا جائے۔
اس سے قبل پن کوڈ ڈالنے کے لیے دس ناکام کوششیں کی جاچکی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی ابتدا میں پاکستانی نڑاد سید فاروق نے اپنی بیوی تاشفین کے ساتھ مل کر کیلی فورنیا کے شہر سان برنرڈینو میں 14 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، بعد ازاں دونوں حملہ آور بھی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے۔امریکی حکومت نے ایک حملہ آور کے آئی فون کو ڈی کوڈ کرنے پر ایپل کمپنی کو مجبور کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ تاہم کمپنی نے اس ہدایت کو مسترد کرتے ہوئے باور کرایا تھا کہ اس سے صارف کی پرائیویسی کو شدید خطرہ پہنچے گا۔ ایپل کمپنی کے اس موقف کی بڑی عالمی کمپنیوں گوگل اور فیس بک وغیرہ نے بھی بھرپور تائید کی تھی۔امریکی ایف بی آئی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک تیسرے فریق کی مدد سے آئی فون کو کریک کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے اس تیسرے فریق کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.