پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر نواز تبسم 3جنوری کوریٹائرہونے کے باوجود تاحال اپنی عہدے پربراجمان

نواز تبسم بھاری رقم کے عوض افسران و عملے کے رشتہ داروں اور دوستوں کے ویزے لگوانے میں بھی ملوث ہیں ،ذرائع

جمعرات 14 اپریل 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) قومی ایئر لائن کے اہم اور حساس ترین پاسپورٹس اینڈ ویزہ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر نواز تبسم 3جنوری کوریٹائرہونے کے باوجود تاحال اپنی عہدے پربراجمان ہیں ۔نواز تبسم بھاری رقم کے عوض افسران و عملے کے رشتہ داروں اور دوستوں کے ویزے لگوانے میں بھی ملوث ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پاسپورٹس اینڈ ویزا ڈپارٹمنٹ تمام ممالک کے سفارت خانو ں سے رابطہ میں ہوتا ہے ۔

اس شعبے کا کام افسران و عملے کے فلائٹس کے لحاظ سے ویزا لگوانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس اہم شعبے میں ڈپٹی جنرل منیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے نوازتبسم 3جنوری 2016کو ریٹائر ہوگئے تھے تاہم وہ اب بھی اس عہدے پر براجمان ہیں اور دفتری امور انجام دینے کی بجائے اپنے سابقہ عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں ۔نواز تبسم بھاری معاوضے کے عوض افسران و عملے کے رشتے داروں اور دوستوں کے ویزے لگواتے ہیں اور ان کی انہی خدمات کے باعث انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق نواز تبسم ویزا لگوانے کے لیے پی آئی اے کا لیٹر ہیڈ اور کارڈز استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ اور ملک کی عزت داؤ پر لگائی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :