پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ،جعلی،زائد المعیادا ور غیر معیاری ادویات سے متعلق 100سے زائدکیسز ڈرگ کورٹ کو بھیج دئیے
جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کوبے نقاب کیا جائیگا،عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،سیکرٹری صحت کے پی کے
جمعہ 15 اپریل 2016 20:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ خیبر پختونخوا کا اجلاس بورڈکے چیئرمین اور سیکرٹری صحت کی زیر صدارت جمعہ کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں جعلی،زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت اور بغیر لائسنس اور رجسٹریشن کے ادویات کی فروخت سے متعلق ڈرگ انسپکٹر ز کی طرف سے رجسٹر کیے گئے سو سے زائدکیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملزمان کو اپنی صفائی کا پورا پورا موقع دینے کے بعد 100سے زائدکیسزکوجوڈیشنل ٹرائل کیلئے ڈرگ کورٹ کو بھیج دیا گیا۔ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تیرہ کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ اسی طرح بغیرلائسنس کے چلنے والے پندرہ میڈیکل اسٹور کے کیسزڈرگ کورٹ بھیجنے کے علاوہ انہیں سیل کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
جن ٹیسٹ رپورٹس کو مینو فیکچررزکی طرف سے چیلنج کیا گیا تھا وہ نمونے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے نیشل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد بھیج دئیے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈکے چیئرمین اور سیکرٹری صحت نے کہاکہ جعلی ادویات کی خریدو و فروخت کی لعنت کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس گھناؤنے کام میں ملوث سماج دشمن عناصر کو ہر صورت بے نقاب کر کے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جعلی ادویات کی خریدو و فروخت اور بغیر لائسنس اور رجسٹریشن کے کلینکس یا میڈیکل اسٹورز کے خلاف موثر کارروائی کیلئے ڈرگ انسپکٹرزکوفعال بنایا جائے گااور اس سلسلے میں انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈنے بیک وقت اتنی زیادہ تعداد میں کیسزنمٹا دیے ہیں۔دوسرے متعلقہ حکام کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا،چیئرمین فارمیسی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور،چیف ڈرگ انسپکٹرخیبر پختونخوا اور فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.