اسلام آباد ،پوش سیکٹرز میں چوری کی دو وارداتوں میں گھریلو ملازم گھر کا صفایا کرگئے
ملازم لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار
جمعہ 15 اپریل 2016 21:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں چوری کی دو وارداتوں میں گھریلو ملازم گھر کا صفایا کرگئے۔ لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین تھری میں شہری محمد ظفر اللہ نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ محمد تنویر اور عابدہ بی بی اس کے گھر کام کرتے تھے اور انہوں نے اس کے گھر سے اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ دوسری جانب سیکٹر ایف الیون ٹو کے رہائشی سید فیصان نے بھی تھانہ شارلیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم زاہد بن صدیق اس کا گھریلو ملازم ہے اور اس کے گھر سے چھ لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.