کویت حکومت نے جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں دوبرطانوی اور تین بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 11:33
کویت سٹی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء) کویت حکومت نے جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں دوبرطانوی اور تین بھارتی شہریوں کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ایک لاکھ جعلی کویتی دینار برآمد کرلیے ہیں-کویت کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرراشدمحمود کے مطابق ملزمان میں ایک فارمیسی کا جنرل منیجر بھی شامل ہے.
گرفتار کیئے جانے والوں میں برطانوی شہریت کے حامل دو عرب باپ بیٹا اور تین بھارتی شہری شامل ہیں. انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کے پاس ایک لاکھ جعلی کویتی دینار موجود ہیں اور اسے کسی گاہک کی تلاش ہے وہ1.(جاری ہے)
2دوملین اماراتی درہم کے عوض ایک لاکھ کویتی ریال فروخت کرنا چاہتا تھا. ملزم ایسے گاہکوں کی تلاش میں تھا جنہیں بنک کے امور اور کرنسی نوٹوں کے بارے میں زیادہ علم نہ ہو-کویت سی آئی ڈی کے سربراہ نے بتایا کہ ملزم کو ٹریپ کرنے کے لیے انہوں نے ایک انڈرکور ایجنٹ کو گاہک کے روپ میں اس کے پاس بھیجاجس نے اسے یقین دہانی کروائی کہ وہ بہت اچھی قیمت میں اس سے جعلی کرنسی خریدنے پر تیار ہے-ملزم اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ طے شدہ مقام پر جعلی کرنسی لیکر پہنچا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا.
پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر مشنری‘آلات‘دستاویزات اور امریکی‘عرب ممالک‘افریقی ممالک اور مختلف ایشیائی ممالک کے جعلی کرنسی نوٹ اپنے قبضے میں لے لیے-انہوں نے بتایا کہ کچھ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ان کا جعلی کرنسی سے کوئی تعلق نہیںاور انہیں علم نہیں تھا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں-انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.