پانامہ کے صدر کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ‘ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے‘ سیاست مہذب لوگوں کاکام ہے‘ جارحانہ سیاست کرنی ہے توپھرسلطان راہی بن جائیں‘نواز شریف کی عیادت کا فیصلہ آصف علی زرداری خود کرینگے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی لندن روانگی سے قبل یہاں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 16 اپریل 2016 11:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کے صدر کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے‘ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے‘ سیاست مہذب لوگوں کاکام ہے‘ جارحانہ سیاست کرنی ہے توپھرسلطان راہی بن جائیں‘نواز شریف کی عیادت کا فیصلہ آصف علی زرداری خود کرینگے۔
وہ ہفتہ کو لندن روانگی سے قبل یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس کامعاملہ ٹھنڈانہیں ہوگا چلتارہے گا ڈر ہے کہ پاناما لیکس کہیں ڈیموکریسی لیکس نہ بن جائے۔ پانامہ لیکس پرانٹرپول کوتحقیقات کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اس معاملے کو ٹھنڈا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
پانامہ لیکس صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے پانامہ لیکس پر سب سے پہلے پانامہ کے صدر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے‘ پانامہ کے صدر کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی سے ہاتھ ملانے کا مطلب ملاقات نہیں ہوتا۔ پیپلز پارٹی متحد ہے اور اس میں کوئی اختلافات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ہدایت پرلندن جارہاہوں کوئی چھپا پلان نہیں ہے ۔ نہیں جانتا کہ سابق صدر نے کیوں بلایا ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ بلاول بھٹوواضح کرچکے ہیں کہ زرداری نوازشریف سے ملاقات نہیں کرینگے۔ تاہم وزیراعظم کی عیادت کا فیصلہ خود آصف زرداری کریں گے آصف زرداری بیماری کے باعث لندن میں ہیں ان کی وطن واپسی آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں وہ جب چاہیں ملک میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر دھرنے اورتوڑپھوڑکاحصہ نہیں بنے گی۔تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست مہذب لوگوں کاکام ہے‘ جارحانہ سیاست کرنی ہے توپھرسلطان راہی بن جائیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.