ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس کا اجلاس 19اپریل کو طلب کر لیا گیا
ہفتہ 16 اپریل 2016 13:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس 19اپریل بروز منگل بوقت 10:30 بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔ اجلاس محمد آصف شاکر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی پیش کردہ قرارداد پر غور خوض کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گذارش ہے کہ آجکل پانا مالیکس کے نام سے پوری دنیا کے اندر آف شور کمپنیوں سے متعلق انکشافات ہوئے ہیں۔
جس میں چند ممالک کی حکمرانوں اور اشرافیہ کی اپنی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے انکشافات کیے گئے ہیں۔ ان حکمرانوں اور اشرافیہ میں پاکستان کے کاروباری و سیاسی خاندان اور اعلیٰ شخصیات کے نام بھی آئے ہیں۔ جس سے پاکستانی عوام میں بالعموم اور وکلاء برادری میں بالخصوص تشویش پائی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، لاہور جو کہ اس ملک کا اہم فورم ہے اور جس نے ہر ملکی ایشو پر عوام کی رہنمائی کیلئے اہم رول ادا کیا ہے اور ایک جاندار موقف ان کے سامنے رکھا ہے۔
اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے جن حکمرانوں اور اشرافیہ کے نام پانا ما لیکس نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ظاہر کیے ہیں ان کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور یہ تحقیقات کسی ایسے فورم یا ادارے سے کروائی جائیں جن کو پاکستان کی عوام کا اعتماد حاصل ہو۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.