چین میں مقامی بولیوں کو محفوظ کرنے کے منصوبے کا آغاز
60سے زیادہ چینی اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئیں
ہفتہ 16 اپریل 2016 16:08
چنگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) صوبہ ہینان میں مختلف بولیوں کو ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، ا س سلسلے میں گذشتہ سال باقاعدہ ایک منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ریکارڈنگ کیلئے مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ، 60سے زیادہ چینی اور غیر ملکی ماہرین اس تحقیقی منصوبے میں کام کررہے ہیں ، ہینان کے 75مختلف علاقوں میں چینی زبان کے مختلف لہجے اور بولیاں بولی جاتی ہیں ، منصوبے کے مطابق ان کو ریکارڈ کرنے کا مقصد ثقافتی اور تاریخی ورثے کو محفوظ کرنا ہے ، اس منصوبے پر پانچ سے دس سال میں 7لاکھ 18ہزار 4سو 25امریکی ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ صوبے کے 75مختلف مقامات سے تحریری آڈیو اور ویڈیو مواد حاصل کیا جائے گا۔
ہینا ن ٹی وی کے میزبان وانگ ہان نے کہا کہ یہ زبانیں ہماری پہچان ہیں جو اپنے استعمال میں منفرد اور مقامی ثقافت کا ضروری حصہ ہے ، ا س لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ان کا ریکارڈ رکھیں ، چین میں مقامی طورپر مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں الفاظ اور لہجے کا فرق پڑتا رہتا ہے چونکہ لوگوں کی بڑی تعداد دیہات سے بڑے شہروں میں منتقل ہوتی رہتی ہے ، اس لئے لہجوں میں تبدیلی ایک قدرتی امر ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.