روس شامی صدربشار الاسد کو جنگ بندی کا پابند بنائے،جان کیری
امریکی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو،شام،یوکرائن کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،روسی وزارت خارجہ
ہفتہ 16 اپریل 2016 18:14
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں بحران کے حل اورامن بات چیت کامیاب بنانے کے لیے تمام فریقین کا جنگ بندی پر قائم رہنا ضروری ہے۔ خاص طورپر شام کی سرکاری فوج کی جانب سے آئے روز جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ناگزیر ہے اور روس اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ روس کو شام میں جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور صدر بشارالاسد کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مدد کرنی چاہیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ماسکو حکومت شام میں صدر بشار الاسد کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔(جاری ہے)
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیری نے کہا کہ وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت میں شام میں سرکاری فوج کے ہاتھوں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ روس کو چاہیے کہ وہ اسد رجیم کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔
قبل ازیں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جان کیری اور لاوروف کے درمیان ہوئی ٹیلیفونک بات چیت میں شام کے بحران کے پرامن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہوئی بات چیت میں یوکرائن کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.