وزیراعظم سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
ہفتہ 16 اپریل 2016 21:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیراعظم سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
درخواست گزار شبیر اسماعیل ایڈووکیٹ نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم ، ان کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیں ہیں۔
درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسا اقدام کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں۔الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانا کرپشن کو تحفظ دینے کے مترادف ہے ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن نے ویب سائٹ سے پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر معلومات تک رسائی کے قانون کی نفی کی ہے ۔استدعا ہے کہ لیکشن کمیشن کو پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی تفصیلات فوری طور پر ویب سائٹ پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.