کاشتکاروں کو ٹریڈنگ اور متعلقہ شعبوں میں معاونت کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائینگے،گورنر پنجاب
پیر 18 اپریل 2016 21:24
لاہور/راولپنڈی۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سونا اگلتی زمینوں سے فصلوں کی صورت میں اناج کی ضروریات پوری کرنے والے محنتی اور جفاکش کاشتکاروں کو ان کی محنت کا صحیح معاوضہ دلانے اور انہیں ٹریڈنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں کی معاونت فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات ایک بریفنگ کے موقع پر کہی۔ سیکورٹی ایکسچینج کمشن کے چیئرمین ظفر حجازی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آصف جلال بھٹی ، آفتاب چوہدری اور کمال علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ اللہ تعالی نے پاکستان کو زرعی پیداوار کے حوالے سے انتہائی سازگار موسم اور زرخیز زمین عطا کی ہے ، ہمارے کسان محنتی اور جفاکش ہیں جو زرعی اجناس کی پیدا وار میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم کاشتکاروں کو جدید طریقوں اور سہولیات سے بہرہ ور کریں اور انہیں مختلف اداروں کی طرف سے فنی رہنمائی اور تکنیکی سہولیات سے مستفید کریں تاکہ وہ کاشتکاری کے جدید طریقے اپنا کر پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر سکیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.