پاکستانی عوام دھرنا سیاست نہیں چاہتی ہے ‘ میں نہ مانوں والی بات نہیں چلے گی ‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف
منگل 19 اپریل 2016 14:39
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دھرنا سیاست نہیں چاہتی ہے ‘ میں نہ مانوں والی بات نہیں چلے گی ‘ 1972 سے ہمارا خاندان مشکلات کا شکار رہا، پاناما لیکس کے حوالے سے جلد کمیشن بن جائیگا۔ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے صحت میں بہتری آئی ہے اور میں پاکستان جارہا ہوں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مطمع نظر ملک کی خوشحالی ہے ‘ عوام کی اکثریت احتجاج کی سیاست کی حامی نہیں، عوام کسی کو ملکی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پانامہ لیکس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا، پانامہ لیکس کے معاملہ پر کمیشن جلد بنے گا تاہم سیلاب کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں کا حساب ہونا چاہیے ‘ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا خاندان 1972ء سے مشکلات کا شکار ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے ہماری صنعتوں کوقومی تحویل میں لیا ، کمیشن کو ان چیزوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے ‘ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی بھاری اکثریت ملک میں امن، سلامتی اور ترقی چاہتی ہے، پاکستان کو آگے بڑھنا ہو گا، اب ”میں نہ مانوں“ والی بات نہیں چلے گی کیونکہ اسے 90کی دہائی میں دفن کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.